Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
گیلانی کی احتساب عدالت میں شہباز شریف سے اہم ملاقات
Abdul Rehman
لاہور: سینیٹ الیکشن میں پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے احتساب عدالت لاہور میں پیشی پر آئے شہباز شریف اورحمزہ شہباز سے اہم ملاقات کی ہے۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی آج لاہور کی احتساب عدالت پہنچے جہاں انہوں نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی میاں شہباز شریف سے ملاقات کی، یہ ملاقات ون آن ون جاری تھی کہ حمزہ شہباز نے بھی اس ملاقات میں شامل ہوگئے۔
ملاقات میں پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ انتخابات سے متعلق صدر مسلم لیگ نون میاں شہباز شریف سے مشاورت کی، ساتھ ہی آصف زرداری اوربلاول بھٹو کا اہم پیغام اسیر لیگی رہنماؤں تک پہنچایا۔
ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضاگیلانی نے کہا کہ مجھے سینیٹ کا متفقہ امیدوار نامزد کرنے پر نون لیگ اور پی ڈی ایم کا بہت مشکور ہوں۔
شہباز شریف سے ملاقات پر سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کی بالادستی کے لئے شہباز شریف سے ملاقات کی، آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری سے بھی ملاقات ہوئی ہے، چیئرمین بلاول بھٹو صاحب تشریف لارہے ہیں، مریم نواز سے ملاقات ہوگی۔
سابق وزیراعظم نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سینیٹ اوپن بیلٹ ستے متعلق بل اسمبلی میں لائی اورجب دیکھا کہ اکثریت نہیں تو ریفرنس بھیج دیا، تاثر ہے ایوان بالا کے انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ ہوگی ، پیسہ چلے گا اسکی مذمت کرتے ہیں، حکومت پہلے میرے پیچھے لگی کہ نااہل ہوجائے، اب حکومت کی کوشش ہے کہ آئین کو تبدیل کیاجائے۔