Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
ٹیکنالوجی کمپنی گوگل پر فرانس کے ہوٹلوں کی درجہ بندی درست نہ دکھانے پر 11 لاکھ یورو (تقریباً 13 لاکھ ڈالر) جرمانہ کردیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق گوگل نے فرانس کے سرکاری ادارے کی جانب سے عائد کردہ 11 لاکھ یوروز جرمانہ ادا کرنے کی حامی بھی بھرلی۔
فرانسیسی حکام نے سرچ انجن گوگل پر فرانس کے ہوٹلوں کی درست درجہ بندی نہ دکھانے پر تحقیقات مکمل کیں، جس کے بعد گوگل پر جرمانہ عائد کیا گیا۔
گوگل نے فرانس میں ہوٹلوں کی درجہ بندی کیلئے مقامی ایجنسی سمیت ہوٹلوں کی صنعت سے متعلق دیگر ویب سائٹس سے لئے گئے اعداد و شمار کی بنیاد پر اپنا الگورتھم ترتیب دیا تھا، یہ سسٹم گوگل سرچ میں ون سے فائیو اسٹار ہوٹلوں کو گوگل کی اپنی تیار کی گئی درجہ بندی کے مطابق دکھاتا تھا۔
مختلف ہوٹلوں کی انتظامیہ اور مالکان کی جانب سے گوگل کی درجہ بندی سے متعلق شکایات پر فرانس کی بدعنوانی اور مسابقت کی ایجنسی نے 2019ء اور 2020ء میں اس بارے میں تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔
ایجنسی کے مطابق تحقیقات کے دوران فرانس کے 7500 ہزار ہوٹلوں سے متعلق گوگل کی فراہم کی جانیوالی معلومات کی حقیقت اور صداقت کی جانچ پڑتال کی گئی۔
دوسری جانب گوگل نے کہا ہے کہ اس نے اپنے الگورتھم میں بنیادی تبدیلیاں کردی ہیں، جس کے بعد اب فرانس میں ہوٹلوں کو سرکاری طور پر جاری کی گئی اسٹار ریٹنگ کو ہی گوگل میپس یا سرچ میں دکھایا جائے گا۔