Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114 گوگل نے 10 ہزار سے زائد ملازمتوں کا اعلان کردیا
سان فرانسسکو: انٹرنیٹ کی سب سے بڑی کمپنی گوگل نے دس ہزار سے زائد ملازمت کے مواقع فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔
گوگل نے منگل کے روز امریکی مارکیٹ میں ایک سال کے دوران 7 ارب ڈالرز سے زائد کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا، جس کی مدد سے مارکیٹ میں ہزاروں ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوسکیں گے۔
گوگل کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر کا کہنا تھا کہ ’سرمایہ کاری کے بعد امریکا میں رواں سال کم از کم 10 ہزار سے زائد ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے‘۔
انہوں نے بتایا کہ گوگل کی جانب سے یہ سرمایہ کاری معیشت کی بحالی کے حوالے سے کی جارہی ہے۔ گوگل کے سربراہ نے بتایا کہ یہ سرمایہ کاری ٹیکنالوجی کے شعبے میں ہی کی جائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ سرمایہ کاری ایسے ڈیٹا مراکز پر کی جائے گی جنہوں نے وبا کے دور میں انٹرنیٹ سرچنگ، ای میلز اور دیگر خدمات کو بہترین طریقے سے انجام دیا۔
سندر پچائی کا کہنا تھا کہ ’ہم امریکی معیشت کی بحالی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں، جس کے لیے عملی اقدامات کررہے ہیں، اب 19 ریاستوں میں نئی کمپنیاں بھی کھولی جائیں گی‘۔
انہوں نے بتایا کہ امریکی ریاست کیلی فورنیا اور سان فرانسسکو میں ایک ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا گیا ہے۔