گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کی تاریخی قرار داد منظور

0


گلگت بلتستان : گلگت بلتستان اسمبلی نے جی بی کو عبوری صوبہ بنانے کا مطالبہ کردیا اور کہا قومی اسمبلی ، سینیٹ ودیگر وفاقی اداروں میں مناسب نمائندگی دی جائے۔

تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان اسمبلی میں جی بی کو عبوری صوبہ بنانے کی تاریخی قرار داد منظور کرلی گئی ، جس میں جی بی کو عبوری صوبہ بنانے کا مطالبہ کردیا ہے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی ، سینیٹ ودیگر وفاقی اداروں میں مناسب نمائندگی دی جائے اور عبوری صوبےکا درجہ دینے کیلئے آئین پاکستان میں ترامیم کا بل منظورکرایا جائے۔

قرارداد کے مطابق آئینی ترامیم میں خیال رکھا جائے اور مسئلہ کشمیر پرپاکستان کامؤقف برقراررہے، جی بی کےعوام کشمیریوں کی آزادی کیلئےاخلاقی،سیاسی حمایت جاری رکھیں گے۔

بعد ازاں گلگت بلتستان اسمبلی کی قرارداد وزیراعظم سیکریٹریٹ کو ارسال کردی گئی ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ جی بی خالد خورشید نے اس حوالے سے کہا ہے کہ جی بی کے عوام پرامید ہیں ، انشااللہ جی بی کو عبوری صوبے کا درجہ ملے گا۔

خالد خورشید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے بارہا اعادہ کیا کہ وہ جی بی کو عبوری صوبےکادرجہ دیاجائے، وزیراعظم چاہتے ہیں جی بی کوآئین کےمطابق حقوق ملیں، وزیراعظم نے جی بی کو عبوری صوبہ بنانے کیلئے کمیٹی بنائی جس کا ممبربھی ہوں جبکہ جی بی اسمبلی میں جب قرارداد آئی تو اپوزیشن نے بھی مکمل حمایت کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here