Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114 گردوں میں درد کی وجوہات اور ان کا علاج
گردے انسانی جسم کا اہم عضو ہیں، دنیا میں ہر سال پچاس ہزار سے زائد افراد گردے کے مختلف امراض میں مبتلا ہو کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں، گردے میں درد پیشاب کی نالیوں میں انفیکشن، گردے میں سوزش اور پتھری کا ہونا ہے تاہم کچھ دوسرے مسائل بھی ہیں جو گردوں میں تکلیف کا باعث بنتے ہیں۔
کمر کے درد کو نظر انداز نہ کریں کیونکہ یہ گردوں کا درد بھی ہوسکتا ہے، گردے کی سوزش ایک انتہائی تکلیف دہ بیماری ہے،اس کے مختلف اسباب ہیں اگر اسے بغیر علاج کے چھوڑ دیا جائے تو بعض اوقات گردہ ضائع ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ گردے کی بیماری کی علامات میں جسم کے درجہ حرارت میں اضافہ، پیشاب کرتے وقت تکلیف ہونا، متلی اور قے وغیرہ کا بار بار آنا شامل ہیں۔
ماہرین کہتے ہیں کہ پیچیدگیوں سے بچنے کے لیے گردوں کے انفیکشن کا جلدی علاج کرنا بہت ضروری ہے، جس کےلیے جسمانی معائنہ، لیبارٹری ٹیسٹ، خون اور پیشاب کے ٹیسٹ شامل ہیں جبکہ پیٹ اور کمر کا ٹیسٹ سی ٹی اسکین یا ایم آر آئی کے ذریعے کیا جاتا ہے۔
ماہر یورولوجی اور گردے کی سرجری کے ماہر ڈاکٹر زید ابو غوش نے گردے میں درد کی وجوہات سے متعلق بتایا۔
وجوہات
1۔۔ گردوں کے اندر خون کا جمنا
2۔۔ رگوں کا تنگ ہونا
3۔۔ رگوں میں چوٹ آ جانا
4۔۔ گردے کا کینسر
ماہر یورولوجسٹ ڈاکٹر زید ابو غوش کا کہنا تھا کہ ایک بار جب ڈاکٹر کو درد کی وجہ معلوم ہو جاتی ہے تو وہ آپ کے لیے مناسب علاج تجویز کر سکتا ہے۔
اگر بنیادی وجہ بیکٹیریل انفیکشن ہو تو عام طور پر اینٹی بائیوٹکس کی ضرورت ہوتی ہے، کچھ لوگوں میں گردے کے پتھریاں خود ہی ٹھیک ہو جاتی ہیں اور گردے کا درد ختم ہو جاتا ہے تاہم کچھ لوگوں کو سرجری کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔
گردے میں زخم ہونے سے بچنے کے لیے وافر مقدار میں پانی پینا چاہیے اس سے گردے کے درد کو روکا جا سکتا ہے۔