Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114 کے الیکٹرک کا حکومت سے 1400 میگاواٹ بجلی خریداری کا معاہدہ طے
اسلام آباد : چیئرمین نیپرا نے کے الیکٹرک کی ماہانہ اورسہ ماہی فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ، کے الیکٹرک حکام نے بتایا کہ حکومت سے 1400 میگاواٹ بجلی خریداری کا معاہدہ طے ہوگیا ہے جبکہ سوئی سدرن کیساتھ گیس خریدنے کا معاہدہ تیار ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیپرا کی زیر صدارت کے الیکٹرک کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ ،سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ پر سماعت ہوئی ، سماعت میں کے الیکٹرک کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔
چیئرمین نیپرا نے کہا کے الیکٹرک موسم گرما میں کراچی کوبلا تعطل بجلی یقینی بنائے، موسم سرما میں بجلی تعطل کی شکایات پر سخت ایکشن لیا جائے گا ، کے الیکٹرک بجلی نظام میں مشکلات سے نیپرا کو آگاہ رکھے تاکہ نیپرا دیگرسرکاری اداروں سے مشکلات کے حل میں مدد کرسکے۔
کے الیکٹرک حکام نے بتایا کہ کے الیکٹرک کا حکومت سے 1400 میگاواٹ بجلی خریداری کا معاہدہ طے ہوا ہے ،معاہدہ منظوری کیلئے کابینہ کی توانائی کمیٹی کوبھیج دیا گیا ہے، اس سال مارچ میں این ٹی ڈی سی سے 1100 میگاواٹ بجلی مل سکے گی۔
حکام کا کہنا تھا کہ 2023 سے 1400 میگاواٹ بجلی این ٹی ڈی سی سے حاصل ہوگی جبکہ کےالیکٹرک سوئی سدرن کیساتھ گیس خریدنےکامعاہدہ تیارہے، سوئی سدرن کو مستقل طور پر مطلوبہ گیس فراہمی میں مشکلات ہیں، سوئی سدرن کے علاوہ نجی شعبے سےگیس خریدنے پر غور کیا جارہا ہے۔
کے الیکٹرک حکام نے کہا کہ موسم گرمامیں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے اور موسم برسات کیلئے ایک نیا پلان ترتیب دیا جا رہا ہے۔