Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114 کیپٹن صفدر و دیگر کےنام تمام جائیدادوں کی طویل فہرست
لاہور: آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں کیپٹن(ر) صفدر کے خلاف نیب لاہور متحرک ہوگیا، نیب نے کیپٹن(ر) صفدر کو 10مارچ کی صبح 11 بجےطلب کرلیا۔
لاہور نیب نےکیپٹن(ر) صفدر کی طلبی سےمتعلق نوٹس جاری کر دیا ہے۔ کیپٹن صفدر و دیگر کےنام تمام جائیدادوں کی طویل فہرست جاری کرتے ہوئے ان سے پراپرٹیز کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔
نیب نے کیپٹن صفدر کے مبینہ فرنٹ مین کےنام پراپرٹیز کی تفصیلات فراہم کرنےکی ہدایات بھی جاری کرتے ہوئے سندرانڈسٹریل اسٹیٹ کے قریب کیپٹن صفدر کے نام فلورمل کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔
ذرائع کے مطابق موضع مال پر مریم نواز کے نام337کنال اور 12مرلہ اراضی کی تفصیلات، موضع بدو میں 62کنال اور 2مرلہ اراضی کی تفصیلات، موضع اسیل لکھووال میں14کنال اور ایک مرلہ اراضی کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں۔
اسی طرح تحصیل رائیونڈ میں200کنال اراضی بھی مانگی گئی تفصیلات میں شامل ہیں۔ کیپٹن صفدر کے نام موضع بدو میں20کنال اراضی، موضع لکھووال، لاہور میں دیگر 30 تا40 کنال اراضی بھی شامل ہیں۔
کیپٹن صفدرکےنام تحصیل رائیونڈمیں42کنال اراضی، سندر روڈپرمریم نواز کےنام 109 ایکڑاراضی کی تفصیلات، سقاایگری کلچرفارم، جیواسٹیٹ فارم ہاؤس کی تفصیلات ہمراہ لانےکی ہدایت کی گئی ہے۔
کیپٹن صفدر کو رزرعی، رہائشی، کمرشل جائیدادوں کی تفصیلات ساتھ لانےکی ہدایت کی گئی ہے۔ نوٹس میں صفدر کے اہلخانہ، بےنامی دار، اور مبینہ فرنٹ مین کےنام موجود ہیں۔