کیا کراچی میں پانی کا بحران پیدا ہوجائے گا؟

0


کراچی: شہر قائد کو پانی فراہم کرنے والی 72انچ قطر کی پائپ لائن پھٹ گئی۔

تفصلات کے مطابق ٹھٹھہ میں دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوا جس کے باعث کراچی کو پانی فراہم کرنے والی 72انچ قطر کی پائپ لائن پھٹ گئی، شہر کو لاکھوں گیلن پانی کی فراہمی معطل ہے۔

پائپ لائن پھٹنے سے کراچی کو2کروڑ80لاکھ گیلن پانی کی فراہمی معطل ہوئی ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پائپ لائن بیک پریشر کے باعث متاثر ہوئی۔

انتظامیہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ جلد پائپ لائن کا مرمتی کام مکمل کرلیا جائے گا۔

پانی کی بندش کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ لائن جلد بحال نہ ہونے کی صورت میں پانی کا مسئلہ سنگین ہوجائے گا۔ ممکنہ طور پر بحرانی صورت حال کا بھی سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here