Todays News

کیا آپ خلا کی سیر کرنا چاہتے ہیں؟ بہترین آفر


میڈرڈ: اسپین کی کمپنی نے سیاحوں کو کم کرائے میں خلا کی سیر پر لے جانے کی آفر پیش کردی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہسپانوی کمپنی’زیرو 2 انفینیٹی’ سستے کرائے میں لوگوں کو خلا میں لے کر جائے گی، سیاح اس بہترین سہولت سے مستفید ہوسکتے ہیں۔

کمپنی نے خلا کی سیر کے لیے محض 2 کروڑ 93 لاکھ روپے کا کرایہ مختص کیا ہے۔

اسپیس ایکس اور بلیو اورگن کمپنیاں بھی سیاحوں کو سیر کے لیے خلا میں لے کر جاتی ہیں لیکن ان کے کرائے زرو 2 انفینیٹی سے کافی زیادہ ہیں۔

کمپنی نے ادارہ ظاہر کیا ہے کہ وہ ایک کیپسول کو مداد میں تیرنے کے لیے دیوقامت بیلون کے طور پر بھیجے گی جس میں شہری سفر کرسکیں گے۔

خیال رہے کہ 6 گھنٹوں کے سفر پر جانے کے لیے مسافروں کو خصوصی تربیت بھی دی جائے گی۔

Exit mobile version