کھانا فراہم کرنے کی سروس : اندرون ملک سفر کرنے والوں کیلئے اچھی خبر

0


کراچی : سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اندرون ملک پروازوں میں مسافروں کو کھانے اور مشروبات پیش کرنے پر عائد پابندی اٹھانے کی تجویز دے دی۔

تفصیلات کے مطابق اندرون ملک فضائی سفر کرنے والے مسافروں کیلئے اچھی خبر آگئی، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پروازوں میں مسافروں کو کھانا پیش کرنے پر عائد پابندی اٹھانے کی تجویز دے دی۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایوی ایشن ڈویژن کو خط لکھ دیا ہے، جس میں ڈائریکٹرایئرٹرانسپورٹ نے کہا ہے کہ کورونا پھیلاؤ روکنے میں قومی کاوشیں کامیاب رہیں، این سی او سی سے پابندی اٹھانے کیلئے رجوع کیا جاسکتا ہے اور پروازوں پرکھانے اور مشروبات پیش کرنے کی اجازت دی جاسکتی ہے۔

یاد رہے این سی او سی کی ہدایت پر ایئرلائنز کو اندرون ملک پروازوں میں کھانا پیش کرنے سے منع کیا گیا تھااور پابندی عائد کی تھی۔

بعد ازاں پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) نے کرونا وائرس کے حوالے سے احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے اندرون ملک اپنی پروازوں میں کھانا فراہم کرنے کی سروس بند کردی تھی اور کہا تھا کہدوران پرواز مسافروں کو صرف پانی فراہم کیا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here