Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
Todays News

‘کپتان نے ضمیر کے سوداگروں کو سیاست سے آؤٹ کرنے کا بیڑا اٹھایا’


لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ کپتان نے ضمیر کے سوداگروں کو سیاست سے آؤٹ کرنے کا بیڑا اٹھایا، قوم وزیراعظم کے ساتھ جبکہ مخالفین سخت پریشان ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فردوس عاشق اعوان نے ٹوئٹ کیا کہ خوداحتسابی پی ٹی آئی کا خاصہ اور وزیراعظم کی جمہوری سوچ کی عکاس ہے، کپتان نے خود کو احتساب کیلئے پیش کیا۔

انہوں نے لکھا کہ کڑے احتساب کے بعد سپریم کورٹ نے عمران خان کو صادق اور امین قرار دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ضمیر کا سودا کرنے والے20اراکین کو نکالنے کا دلیرانہ فیصلہ تھا، کپتان نے ضمیر کے سوداگروں کو سیاست سے آؤٹ کرنے کا بیڑا اٹھایا، قوم وزیراعظم کے ساتھ ہیں جبکہ مخالفین اورضمیر کے سوداگر سخت پریشان ہیں، یہی وجہ ہے پی ڈی ایم شو آف ہینڈ کے بجائے خفیہ بیلٹ کا رونا رو رہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سینیٹ انتخابات میں ارکان اسمبلی کو خریدنے سے متعلق تہلکہ خیز ویڈیو سامنے آئی ہے، سال 2018 کے سینیٹ انتخابات میں پی ٹی آئی ارکان کو بلا کر نوٹوں کے انبار لگا کر خریدا گیا تھا۔

وزیر اعظم عمران خان نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پرمنظر عام پر آنے والے ویڈیو اسکینڈل پر رد عمل میں کہا تھا کہ ویڈیو سے ثابت ہوتا ہے کہ سیاست دان سینیٹ کے لیے ووٹ کی خرید و فروخت کرتے ہیں۔

Exit mobile version