Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز: کراچی کے مزید علاقوں میں لاک ڈاؤن نافذ
Abdul Rehman
کراچی: کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر ضلع وسطی کے مزیدعلاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا، لاک ڈاؤن کا نفاذ 8 اپریل تک ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر ضلع وسطی میں لگایاگیا مائیکرواسمارٹ ڈاؤن کا دائرہ کار بڑھا دیا اور ضلع وسطی کے مزیدعلاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا۔
ضلع وسطی کی4ڈویژن کے مختلف علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا گیا ، اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ لاک ڈاؤن کا نفاذ 8اپریل تک ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق لاک ڈاؤن ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسرکی جانب سے ہاٹ اسپاٹ کی نشاندہی پر نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد، گلبرگ ، لیاقت آبادکی5یوسیزکےعلاقوں،رہائشی یونٹس پرلگایاگیاہے
جاری نوٹیفکیشن میں متاثرہ علاقوں میں آنے اور جانے والےتمام افراد پر ماسک پہننا لازمی قرار دیتے ہوئے کہا کہ متاثرہ علاقوں کےافرادکی غیرضروری نقل و حرکت اور ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔
نوٹیفکیشن میں کہا کہ علاقے میں تمام کاروباری اورصنعتی سرگرمیاں معطل رہیں گی اور کورونامثبت افرادگھروں میں قرنطینہ رہیں گے جبکہ متاثرہ علاقوں میں مستحق افرادمیں راشن تقسیم کرنےکےاقدامات کئے جائیں گے۔