کورونا کے بڑھتے کیسز : سندھ میں تعلیمی ادارے بند ہوں گے یا نہیں ؟ فیصلہ آج متوقع

0


کراچی : تعلیمی اداروں میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر وزیر تعلیم سعیدغنی نے محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس بلالیا ، جس میں اسکولوں کے حوالے سے اہم فیصلے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے تعلیمی اداروں میں کورونا کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے ، اس صورتحال کے پیش نظر وزیرتعلیم سندھ سعید غنی نے محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیئرنگ کمیٹی کااجلاس آج طلب کرلیا ہے۔

محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں نجی اسکولوں کی نمائندہ تنظیموں سمیت تعلیمی بورڈز کےسربراہان شرکت کریں گے۔

اجلاس میں کوروناوائرس کی موجودہ صورتحال کاجائزہ لیاجائےگا اور تعلیمی اداروں میں کوروناکیسزرپورٹ ہونےپر بریفنگ دی جائے گی۔

یاد رہے کورونا کی تشویشناک صورتحال کے پیش نظر وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے پنجاب ، خیبر پختونخوااورآزاد کشمیر کے مخصوص علاقوں میں تعلیمی ادارے گیارہ اپریل تک بند رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

کورونا کے پھیلاؤ کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا تھا کہ پنجاب کےبعض اضلاع خصوصاً لاہور میں کورونا کا پھیلاؤ تشویشناک ہے اور خیبرپختونخوا کے کچھ اضلاع میں بھی کورونا کا پھیلاؤ ہے، تعلیمی ادارے اساتذہ کو اس دوران کام کیلئے اسکول بلاسکتے ہیں، تعلیمی ادارے بند ہونےسے بچوں کا نقصان ہوتاہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کو اختیار ہے کہ وہ متعلقہ اضلاع میں اسکول بند کرسکیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here