Todays News

کورونا کی نئی لہر نے پنجاب کے بڑے شہر کو لیپٹ میں لے لیا، اسمارٹ لاک ڈاون نافذ


برطانیہ سے پھیلنے والی کورونا کی نئی لہر نے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے شہر گجرات میں خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔کورونا کی تازہ لہر کے باعث گجرات کے ایک دیہات میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے جب کہ دو اسکولوں کو بھی سیل کر دیا گیا ہے۔

گجرات میں کورونا کے لیے مختص عزیز بھٹی شہید اسپتال کا وارڈ مریضوں سے بھر گیا ہے، کورونا وارڈ مریضوں سے بھرنے کے باعث گجرات میں اضافی فیلڈ اسپتال قائم کرنا پڑ گیا ہے۔

ڈی سی گجرات کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ اسپتال کے کورونا وارڈ میں بیڈزکا اضافہ کر دیا گیا ہے، کورونا وارڈ میں بیڈز کی تعداد 120 ہوگئی ہے۔

این سی او سی کی جانب سے گجرات شہر میں 15 مارچ سے دو ہفتے کے لیے تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
ادھر پنجاب میں برطانیہ سے آنے والا نیا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا ہے اور صرف لاہور میں کورونا مثبت کیسز کا تناسب 12 اعشاریہ 67 تک پہنچ گیا ہے۔

لاہور، ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور سرگودھا میں 300 مثبت ٹیسٹ آئے جس میں سے 200 مریضوں میں برطانوی وائرس پایا گیا۔

Exit mobile version