کورونا کی شرح ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

0


اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں کورونا کیسز کی شرح میں مسلسل اضافہ جاری ہے، کیسز کی ہفتہ وار شرح ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کیسز کی ہفتہ وار شرح ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی ہے۔ ڈی ایچ او اسلام آباد ڈاکٹر زعیم کا کہنا ہےکہ 29مارچ تا4اپریل کیسز کی شرح11.28فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کیسز کی ہفتہ وارشرح10 ہفتے کی بلند ترین سطح پر ہے۔ 22تا28 مارچ کورونا کیسز کی شرح9.69 فیصد تھی۔

ڈی ایچ اواسلام آباد کے مطابق 18تا24جنوری کورونا کیسز کی شرح 1.67فیصد تھی۔

انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد میں کیسز کی ہفتہ وار شرح میں نمایاں اضافہ مارچ میں ہوا، یکم تا7مارچ کیسزکی شرح 4.15فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔

ڈاکٹر زعیم کا مزید کہنا تھا کہ 8تا14مارچ کورونا کیسز کی شرح5.03فیصدریکارڈ ہوئی، 15 تا21مارچ کورونا کیسز کی شرح8.71فیصد ریکارڈ ہوئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here