Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
کورونا کی بگڑتی صورتحال ، این سی او سی کا ایک اور اہم فیصلہ
Abdul Rehman
اسلام آباد: این سی او سی نے کورونا کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر مساجد اور عبادت گاہوں کے لیے ضروری کورونا پروٹوکولز کے نفاذ کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس ہوا ، جس میں ملک میں جاری کورونا کے پھیلاؤ، پابندیوں پرعملدرآمد اور ویکسی نیشن پر غور کیا گیا۔
این سی او سی نے کورونا کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر مساجد اور عبادت گاہوں کےلیےضروری کورونا پروٹوکولز کے نفاذ کا فیصلہ کرلیا۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ نمازیوں کے لیے ماسک پہننا لازم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مساجد اور عبادتگاہوں میں مکمل ویکسین شدہ افرادکوہی آنے کی اجازت ہوگی۔
این سی او سی نے مساجد اورعبادت گاہوں سے قالین، دریاں ہٹانے کی ہدایت کرتے ہوئے نمازیوں کے درمیان 6فٹ سماجی فاصلہ برقرار رکھنا لازم قرار دیا۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپرپشن سینٹر نے کہا کہ بزرگ اور بیمار افراد ترجیحاً گھر پر نماز پڑھیں اور نمازی وضو گھر پر کرکے مساجد جائیں، نمازی ہاتھوں کو بار باردھوئیں اورسینی ٹائزکریں۔
این سی او سی کے مطابق کھلی جگہوں پر نماز پڑھنے کا اہتمام کیا جائے ، وینٹی لیشن کے لیے دروازے اور کھڑکیاں کھلی رکھی جائیں جبکہ جمعےکی نماز کا خطبہ مختصر رکھا جائے۔