Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114 کورونا کیسز میں اضافہ ، بلوچستان میں یکم مئی تک لاک ڈاؤن نافذ
کوئٹہ : بلوچستان میں کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر یکم مئی تک اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ، اس دوران ہر قسم کی تقریبات پرپابندی ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں یکم مئی تک اسمارٹ لاک ڈاؤن لگادیاگیاہے،صوبےمیں یکم مئی تک ہرقسم کی تقریبات پرپابندی ہوگی۔
لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کے دوران اشیائے ضروری کےعلاوہ تمام دکانیں بندرہیں گی ، بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پرہفتہ اتوارکے لیے پہلے سے پابندی لگی ہوئی ہے تاہم شہر سے شہر کے درمیان ٹرانسپورٹ میں گنجائش سے 50 فیصد کم مسافرسفرکرسکیں گے۔
ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا کہ کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، بلوچستان میں کورونا کو کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کئے ہیں، لوگوں نے تیسری لہر کو سنجیدہ نہیں لیا، تیسری لہر پہلی دو لہروں سے زیادہ خطر ناک ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایس او پیز پر عملدرآمد سے کیسز کم ہوئے، گزشتہ روز کیسز میں 9 فیصد اضافہ ہوا، فاطمہ جناح اسپتال میں تمام وارڈ بھر چکے ہیں۔
لیاقت شاہوانی نے مزید کہا ہے کہ حکومت نے 15 روز کیلئےاسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیاہے اور اپیل ہے کہ علما کورونا کی روک تھام کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ برطانوی وزیراعظم کہہ رہےہیں ماسک پہننےسےکیسز کم ہورہےہیں، ہماری پہلی ترجیح عوام کی زندگی ہے، حالات مزید خراب ہوئے تو مکمل لاک ڈاؤن کریں گے۔
انھوں نے کہا کہ ایس اوپیزکی خلاف ورزی پردکانداروں کوجرمانےکےساتھ سزابھی دینگے،مجس تعلیمی ادارے میں زیادہ کیس رپورٹ ہورہے ہیں اسے بند کررہے ہیں، اگر صورتحال گھمبیر ہوئی تو سخت فیصلے کریں گے ، حکومت اپنے فیصلوں پر مکمل عملدرآمد کرائے گی۔