Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114 کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں کیسز کی تعداد 10 کروڑ 93 لاکھ 88 ہزار سے بڑھ گئی
دنیا بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 10 کروڑ 93 لاکھ 88 ہزار سے بڑھ گئی ہے اور 24 لاکھ 11 ہزار 471 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔
دنیا میں کورونا کے 8 کروڑ 14 لاکھ 71 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہوچکے اور 2 کروڑ 53 لاکھ 54 ہزار سے زائد زیر علاج ہیں۔
امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 4 لاکھ 97 ہزار 174 اموات ہوچکی ہیں اور 2 کروڑ 82 لاکھ 61 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔
بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 55 ہزار 764 اور ایک کروڑ 9 لاکھ 16 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔
برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 39 ہزار 294 اور 98 لاکھ 34 پزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔
روس میں 40 لاکھ 71 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 80 ہزار 126 ہے۔
برطانیہ میں 40 لاکھ 38 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور ایک لاکھ 17 ہزار 166 اموات ہوچکی ہیں۔ فرانس میں 34 لاکھ 65 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 81 ہزار 814 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
اسپین میں 30 لاکھ 56 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 64 ہزار 747 اموات ہوئی ہیں۔ اٹلی میں بھی 27 لاکھ 21 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 93 ہزار 577 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
پہلے پانچ کروڑ کیسز 356 دنوں میں رپورٹ ہوئے تھے جب کہ آخری پانچ کروڑ کیسز صرف اناسی روز میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس کا پہلا کیس 17 نومبر 2019 کو رجسٹرڈ ہوا تھا جس کے بعد 27 جون 2020 کو کیسز کی تعداد ایک کروڑ ہوگئی تھی۔
24 نومبر کو کورونا کیسز کی تعداد چھ کروڑ ہوئی تھی، دس دسمبر 2020 کو کیسز سات کروڑ تک پہنچ گئے تھے، 25 دسمبر کو کیسز کی تعداد آٹھ کروڑ ہو گئی، 9 جنوری کو کیسز نے نو کروڑ کا ہندسہ عبورکرلیا تھا اور 25 جنوری کو کیسز دس کروڑ سے بڑھ گئے تھے۔