Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
Todays News

کوئٹہ ویڈیو اسکینڈل کیس نیا موڑ اختیار کرگیا


کوئٹہ: گذشتہ ہفتے منظر عام پر آنے والے کوئٹہ ویڈیو اسکینڈل کیس نے نئے رخ اختیار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ویڈیو اسکینڈل کے مرکزی ملزمان منشیات کے کاروبار میں ملوث نکلے، پولیس نے ملزمان کے خلاف ثبوت بھی حاصل کرلئے۔

پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملزمان نے دوران تفتیش اعتراف کیا، ملزمان ہدایت اللہ خلجی اور خلیل خلجی کی نشاندہی پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک مکان سے منشیات برآمد کرلی، برآمد منشیات میں آئس، ہیروئن اور نشہ آور گولیاں شامل ہیں، ملزمان کے خلاف منشیات کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر زیر گردش اطلاعات کے مطابق ملزم ہدایت خلجی لڑکیوں کو نوکری کا جھانسہ دیکر بلاتا اور نشہ آور مشروب پلا کر زیادتی کا نشانہ بناکر وڈیوز کی بنیاد پر بلیک میل کرکے جسم فروشی پر مجبور کرتا تھا۔

واضح رہے کہ ملزمان ہدایت اللّٰہ اور اس کا بھائی نوجوان لڑکیوں سے زیادتی کر کے ان کی شرمناک ویڈیوز بنانے اور انہیں بلیک میل کرنے کا الزام پہلے ہی گرفتار ہیں۔

یاد رہے کہ ویڈیو اسکینڈل کے خلاف سوشل میڈیا صارفین کا بھی شدید رد عمل سامنے آیا اور ٹوئٹر پر ‘ہدایت دا ریپسٹ’ کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ میں بنا تھا۔

Exit mobile version