کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں سریاب روڈ ریلوے ٹریک پر کریکر دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ ریلوے ٹریک پر کریکر دھماکا ہوا ، جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔
پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر موجود ہیں ، ریسکیو ٹیمیں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سریاب روڈ ریلوے ٹریک پردھماکاکریکر ڈیوائس سےکیاگیا، دھماکےکے بعد علاقے کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے ستمبر میں صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں مستونگ روڈ پر نواحی علاقے میں دھماکا ہوا تھا، جس میں 2 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔
اس سے قبل کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس پر دستی بم حملہ ہوا تھا جس میں 1 شخص جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوگئے تھے، پولیس کے مطابق نامعلوم افراد دستی بم پھینک کر فرار ہوئے تھے۔