Todays News

کوئٹہ اور سبی دھماکوں کے مقدمے سی ٹی ڈی تھانوں میں درج


کوئٹہ اور سبی میں جمعہ 5 فروری کو ہونے والے دھماکوں کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانوں میں درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق گزشتہ روز سبی اور کوئٹہ میں کشمیر ریلوں کے موقع پر ہونے والے دھماکوں کے مقدمات پولیس کی مدعیت میں درج کیے گئے ہیں۔

کوئٹہ کے انسکمب روڈ پر ہونے والے دھماکے کا مقدمہ ایس ایچ او انور کھوکھر کی مدعیت میں سی ٹی ڈی کوئٹہ میں درج کیا گیا ہے۔

کوئٹہ دھماکے کے مقدمے میں قتل، اقدام قتل، ایکسپلوسیو ایکٹ سمیت دہشت گردی کی دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔ دوسری جانب سبی میں میر چاکر روڈ دھماکے کا مقدمہ ایس ایچ او سٹی وزیر خان کی مدعیت میں سی ٹی ڈی سبی میں درج کیا گیا ہے۔

درج کی گئی ایف آئی آر میں اقدام قتل، ایکسپلوسیو ایکٹ اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ انسکمب روڈ کوئٹہ دھماکے میں 2 افراد جاں بحق، جب کہ 3 زخمی ہوئے تھے۔ اس سے قبل سبی میں ہونے والے دھماکے میں 3 پولیس اہلکاروں سمیت 17افراد زخمی ہوئے تھے۔

Exit mobile version