Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114 کس کھلاڑی نے وسیم اکرم کو کیریئر کا مشکل ترین بولر قرار دیا؟
قومی ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم آج اپنی سالگرہ منار ہے ہیں لیکن ان کی سالگرہ سے ایک دن قبل سابق سری لنکن بلے باز مہیلا جے وردھنے نے وسیم اکرم کو اپنے کیریئر کا مشکل ترین بولر قرار دیا۔
سری لنکا کے سابق کپتان مہیلا جے وردھنے نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم کو کیریئر کا سب سے مشکل بولر قرار دے دیا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ڈیجیٹل شو میں بات کرتے ہوئے مہیلا جے وردھنےکا کہنا تھا کہ ‘میں وسیم اکرم کو کیریئر کا سب سے مشکل بولر سمجھتا ہوں’۔
انہوں نے کہا کہ جب میں نے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تو وسیم اکرم شہرت کی بلندیوں پر تھے اور ان کی بولنگ کا کسی بیٹر کے پاس کوئی جواب نہیں ہوتا تھا، ان کا ایکشن بلے بازوں کو کسی بھی وقت شکست دینے کی صلاحیت رکھتا تھا۔
سابق سری لنکن کپتان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے کیریئر میں 26 ہزار سے زائد رنز بنائے لیکن وسیم اکرم کے خلاف کھیلنا ہمیشہ مشکل رہا، وہ ایک کوالٹی بولر تھے جو دونوں اطراف سوئنگ کرنے کے اہل تھے۔