کسی ذمہ دار نے اکبر ایس بابر سے رابطہ کیا نہ ہی کوئی پیشکش کی، ترجمان پی ٹی آئی

0


حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے فارن فنڈنگ کیس کے پٹیشنرز اکبر ایس بابر کو عہدے کی پیشکش کے دعوے کو مسترد کردیا۔

پی ٹی آئی کے ترجمان کے مطابق اکبر ایس بابر کو تحریک انصاف میں کسی عہدے کی پیشکش نہیں کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ اکبر ایس بابر کا دعویٰ بے بنیاد اور مضحکہ خیز ہے۔

ترجمان کے مطابق پی ٹی آئی کے کسی ذمہ دار نے اکبر ایس بابر سے رابطہ کیا نہ ہی کوئی پیشکش کی، اکبر ایس بابر گزشتہ 8 برس سے تحریک انصاف کو بلیک میل کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما اور فارن فنڈنگ کیس کے پٹیشنر اکبر ایس بابر نے دعویٰ کیا تھاکہ وزیراعظم عمران خان کے ایک معتمد خاص نے چند ہفتے قبل رابطہ کیا اور پیغام دیا گیا کہ میں فارن فنڈنگ کیس سے دستبردار ہو جاؤں، بدلے میں پسند کا کوئی بھی حکومتی یا پارٹی عہدہ دینے کی پیشکش کی گئی۔

اکبر ایس بابر کا کہنا تھاکہ میں نے یہ پیشکش مسترد کردی اور کہاکسی ذاتی مفاد، حکومتی یا پارٹی عہدے کیلئے میدان میں نہیں نکلا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here