کرپشن کیس کی تحقیقات، مریم نواز کی مشکلات میں اضافہ ہونے لگا

0


لاہور : قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے 26 مارچ کو زمین کی غیر قانونی منتقلی کیس میں بھی طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ، قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے مریم نواز کو 26 مارچ کو ایک اور کیس میں طلب کرلیا۔

مریم نوازکو1500کنال کی مبینہ غیرقانونی منتقلی کیس میں طلب کیا گیا ہے، جاری نوٹس میں مریم نواز کو مطلوبہ ریکارڈ ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سال دو ہزار تیرہ میں شریف خاندان پر ساڑھے تین ہزارکنال زمین ملی بھگت سے حاصل کرنے کا الزام ہے ، ملی بھگت سےہزاروں کنال اراضی کو گرین لینڈ ایریا قرار دیا گیا جبکہ 2015 میں ڈی سی او اور ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ نےماسٹرپلان ہی تبدیل کردیا۔

یاد رہے نیب لاہور نےمریم نواز کو26 مارچ کو چوہدری شوگر ملز کیس میں بھی طلب کررکھاہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here