Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114 کرونا کی تیسری لہر کا ایک اور ہلاکت خیز دن، 149 افراد جاں بحق
اسلام آباد: مہلک وائرس کو وِڈ 19 کے باعث ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 149 افراد انتقال کر گئے۔
تفصیلات کے مطابق این سی او سی نے کہا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹوں میں کرونا کے مزید 149 مریض انتقال کر گئے، یہ کرونا وبا کی تیسری لہر کے دوران ایک دن میں سب سے زیادہ اموات ہیں، ملک میں کرونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 16 ہزار 243 ہو گئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کے 6 ہزار 127 نئے کیسز سامنے آئے، ملک میں اب تک مجموعی طور پر کرونا کے 7 لاکھ 56 ہزار 285 کیسز کی تصدیق کی جا چکی ہے۔
کرونا کے 6 لاکھ 59 ہزار 483 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، جب کہ 4 ہزار 446 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، ملک میں فعال کیسز کی تعداد 80 ہزار 559 ہے۔
24 گھنٹوں میں 71 ہزار 836 افراد کے کرونا ٹیسٹ کیے گئے، جب کہ ملک میں گزشتہ روز کرونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 8.52 فی صد رہی، اور مجموعی طور پر اب 1 کروڑ 11 لاکھ 44 ہزار 367 کرونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
پنجاب میں کرونا کیسز کی تعداد بڑھ کر 2 لاکھ 67 ہزار 572 ہو گئی ہے، سندھ میں کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 72 ہزار 197 ہے، خیبر پختون خوا میں کیسز 1 لاکھ 5 ہزار 438 ہو گئی، بلوچستان میں 20 ہزار 822 کیسز، اسلام آباد میں 69 ہزار 556 کیسز، آزاد جموں و کشمیر میں 15 ہزار 524 کیسز، جب کہ گلگت بلتستان میں اب تک 5 ہزار 176 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔