کرونا کیسز میں اضافہ، 24 گھنٹے میں 2500 سے زائد کیسز رپورٹ

0


اسلام آباد : کرونا کے مثبت کیسز میں خوفناک حد تک اضافہ ہوگیا، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 2 ہزار 664 کرونا کیسز رپورٹ ہوگئے۔

مہلک وبا کرونا وائرس کی تیسری لہر نے لوگوں کا شکار کرنا شروع کردیا ہے جس کے باعث کرونا مریضوں کی تعداد میں ایک مرتبہ پھر یومیہ بنیادوں پر ہزاروں افراد کا اضافہ ہورہا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 2664 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، ملک میں کرونا کیسز کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 5 ہزار 200 ہوچکی ہے۔

ملک میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 21 ہزار 121 ہوگئی، این سی او سی کی جانب سے ملک میں 24گھنٹے میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنےکی شرح 6.56 فیصد تک پہنچ گئی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے مزید 32 مریض دم توڑ گئے جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 13 ہزار 508 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 40 ہزار 564 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 94 لاکھ 85 ہزار 702 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

ملک بھر کے 735 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 1805 کیسز تشویشناک نوعیت کے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here