Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
Todays News

کرونا وائرس: دن کا زیادہ تر وقت بیٹھ کر گزارنے والے ہوشیار


دن کا زیادہ تر حصہ بیٹھ کر گزارنا اور سست طرز زندگی یوں تو بہت سے طبی خطرات کا سبب بنتا ہے تاہم اب اس عادت سے کووڈ 19 کا خطرہ بھی سنگین ہوسکتا ہے۔

امریکا میں ہونے والی ایک تحقیق میں کہا گیا ہے کہ زیادہ وقت بیٹھ کر گزارنا اور سست طرز زندگی متعدد طبی مسائل جیسے موٹاپے، ذیابیطس، امراض قلب اور کینسر وغیرہ کا خطرہ تو بڑھاتا ہی ہے لیکن یہ عادت کووڈ 19 کا شکار ہونے پر موت کا خطرہ بھی بڑھا دیتی ہے۔

کیسر پیرامینینٹی فونٹانا میڈیکل سینٹر کی تحقیق میں بتایا گیا کہ ہر ہفتے 150 منٹ تک ورزش کرنے والے افراد کے مقابلے میں زیادہ وقت بیٹھ کر گزارنے والے افراد میں کووڈ 19 کے نتیجے میں موت کا خطرہ دگنا زیادہ ہوتا ہے۔

اس تحقیق کے دوران لگ بھگ 50 ہزار کے قریب افراد کے میڈیکل ریکارڈ کا تجزیہ کیا گیا جن میں جنوری سے اکتوبر 2020 کے دوران کووڈ 19 کی تشخیص ہوئی تھی۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ جسمانی طور پر متحرک نہ رہنے والوں میں کووڈ 19 سے اسپتال میں داخلے کا امکان بھی ورزش کرنے والوں کے مقابلے میں دگنا زیادہ ہوتا ہے۔

تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا کہ جو لوگ سست طرز زندگی کے عادی ہوتے ہیں ان میں کووڈ 19 سے آئی سی یو میں پہنچنے کا خطرہ جسمانی طور پر فٹ مریضوں کے مقابلے میں 73 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔

ماہرین نے دریافت کیا کہ جسمانی طور پر متحرک نہ رہنا کووڈ 19 کے مریضوں میں عمر کے بعد خطرہ بڑھانے والے چند عناصر میں سے ایک ہے۔ درحقیقت ان کا کہنا تھا کہ کسی حد تک جسمانی طور پر سرگرم رہنا بھی کووڈ 19 کی سنگین شدت کا خطرہ کم کرسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نتائج سے صحت مند طرز زندگی کی اہمیت کا اظہار ہوتا ہے بالخصوص جسمانی سرگرمیوں کی اہمیت کا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جو لوگ ورزش کو معمول بناتے ہیں ان کا کووڈ 19 کو شکست دینے کا امکان زیادہ ہوتا ہے، جبکہ سست طرز زندگی کے عادی افراد کو بدترین نتائج کا سامنا ہوسکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق ہفتے میں 5 دن 30 منٹ روزانہ معتدل رفتار سے چہل قدمی کووڈ 19 کے خلاف حیران کن تحفظ فراہم کرسکتی ہے۔

Exit mobile version