کرونا وائرس از خود نوٹس کیس کی سماعت کرنیوالا بینچ تبدیل

0


اسلام آباد: کرونا وائرس از خود نوٹس کیس کی سماعت کرنیوالا بینچ ججز کی عدم دستیابی کے باعث تبدیل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان نے کرونا کی موجودہ صورت حال پر از خود نوٹس لیتے ہوئے کیس کو پانچ مئی کے روز سماعت کے لئے مقرر کیا تھا، چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے اہم ترین کیس کی سماعت کرنا تھی، بینچ میں جسٹس مشیر عالم، جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس مظہر عالم میاں خیل بھی شامل تھے۔

تاہم اب سپریم کورٹ کرونا وائرس از خود نوٹس کیس کی سماعت کرنیوالا بینچ تبدیل کردیا گیا ہے، جسٹس عمر عطابندیال اور جسٹس اعجازالاحسن کی عدم دستیابی پربینچ تبدیل کیا گیا، دونوں ججز کی پرنسپل سیٹ اسلام آباد میں دستیاب نہیں ہونگے، دونوں ججز لاہور رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کرینگے۔

جسٹس عمر عطابندیال اور جسٹس اعجازالاحسن کی عدم دستیابی کے باعث کرونا وائرس از خود نوٹس کی سماعت کیلئے5 رکنی نیا لارجر بینچ بنے گا،نئے لارجر بینچ کے سربراہ چیف جسٹس گلزار احمدہی ہونگے۔

اس سے قبل سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرلز کو کیس کی سماعت سے متعلق نوٹسز جاری کئے تھے جبکہ نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)، متعلقہ سیکریٹریز اور دیگر فریقین کو بھی نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ کرونا وبا کے دوران عوامی حقوق کے تحفظ کیلئے چیف جسٹس نے از خود نوٹس لیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here