Todays News

کرونا نے مزید 36 افراد کو لقمہ اجل بنا دیا


اسلام آباد : پاکستان میں کرونا وائرس کے وار جاری ہیں، چوبیس گھنٹے کے دوران ملک بھر میں مزید ایک ہزار 392 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

ملک بھر میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز اور ہلاکتوں سے متعلق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے اعداد و شمار جاری کردئیے، این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹے میں ملک میں کرونا کے 36 مریض جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 12 ہزار 896 ہوگئی۔

این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق چوبیس گھنٹے کے دوران ملک میں 1392 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد فعال کیسز کی تعداد 22 ہزار 98 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھرمیں 38 ہزار 338 کرونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 1392 کیسز مثبت آئے، ملکمیں 24 گھنٹےمیں کورونا وائرس کےٹیسٹ مثبت آنےکی شرح 3.63فیصد رہی۔

اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کرونا وائرس کے ایک 568 مریض تشویشناک حالت میں زیر علاج ہیں۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ اب تک 5 لاکھ 80 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جس میں سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 46 ہزار سے زائد ہوگئی۔

Exit mobile version