Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
Todays News

کرونا سے پاکستان میں اموات کی تعداد12 ہزار563 ہوگئی


نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرنےبتایا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 1 ہزار 340 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ مزید 36 افراد کرونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔

این سی او سی نےبتایا ہے کہ ایک روز میں کرونا کے باعث سب سے زیادہ پنجاب میں 19 اور سندھ میں 9 اموات ہوئیں۔خیبرپختونخوامیں 7 ،آزاد کشمیر میں 1 مریض کا کرونا کے باعث انتقال ہوا۔کرونا سے مجموعی اموات کی تعداد12 ہزار563 ہوگئی۔

این سی او سی نےبتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران 42 ہزار 332 ٹیسٹ کئے گئے۔ ملک میں کرونا کےفعال کیسز کی تعداد 24 ہزار 81 ہوگئی ہے۔ کرونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 33 ہزار 202 ہے۔ ملک بھر میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 5 لاکھ 69 ہزار 846 ہوگئی ہے۔

پاکستان نےکرونا وائرس سےبچاؤ کی چینی ویکسین سائنو فارم 60 سال سےزائدعمرکےافرادکونہ لگانےکا فیصلہ کیا ہے۔معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے بتایا ہے کہ زیادہ عمر کے افراد کو آسٹرازینیکا ویکسین دی جائے گی۔پاکستان کو 2 مارچ تک کوویکس کے تحت آسٹرازینیکا آکسفورڈ کرونا ویکسین کی 28 لاکھ خوراکیں مل جائیں گی، کوویکس مجموعی طور پر پاکستان کو جون تک ایک کروڑ 70 لاکھ خوراکیں فراہم کرے گا۔

Exit mobile version