Todays News

کرونا سےصحت یاب ہونےوالوں کی تعداد5 لاکھ 28 ہزار545 ہوگئی


نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرنےبتایا ہےکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 56 افراد کرونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔

ایک روز میں کرونا کے باعث سب سے زیادہ پنجاب میں 30 اور سندھ میں 18 اموات ہوئیں۔خیبرپختونخوامیں 7 اورآزاد کشمیر میں 1 موت ہوئی۔اس دوران 1 ہزار 165 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے۔کرونا سےمجموعی اموات کی تعداد 12 ہزار 436 ہوگئی ہے جبکہ 33 ہزار 196 ٹیسٹ کئے گئے۔

پاکستان میں کروناوائرس کاٹیسٹ کہاں سے کروایاجاسکتاہے

ملک میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد 25 ہزار8 ہے۔کرونا سے صحت یاب ہونےوالوں کی تعداد 5 لاکھ 28 ہزار545 ہے۔ملک بھر میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 65 ہزار 989 ہوگئی ہے۔

Exit mobile version