Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114 کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر انتظامیہ کا ایکشن، متعدد دوکاندار گرفتار
لاہور: پنجاب میں کرونا وبا کی تیسری لہر روکنے کے لئے انتظامیہ ایکشن میں آگئی ہے اور ماسک نہ پہننے والے افراد کو جیل میں ڈالا جانے لگا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایکشن شروع ہوگیا ہے، ملتان میں ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر مختلف دوکانوں اور شادی ہالز پر دو لاکھ اکسٹھ ہزار روپے جرمانہ، تین ریسٹورنٹس اور ایک دکان کو سیل جبکہ ایک دکاندار کو گرفتار کیا گیا۔
اس کے علاوہ لاہور میں میٹرو بس سروس اور اورنج ٹرین سروس کو بھی بند کردیا گیا ہے۔
کوٹ مٹھن میں ماسک پہننے کی پابندی کی خلاف ورزی پر دو افراد کو گرفتار کرکے مقدمات درج کئے گئے، ڈسکہ میں چودہ دکانداروں کو گرفتار کرکے انہیں حوالات میں بند کردیا گیا ہے اور ان پر مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔
اسی طرح صادق آباد میں بھی ماسک نہ پہننے پر دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
گذشتہ روز بھی لاہور میں ملت پارک پولیس نےماسک نہ پہننے پر پانچ افراد کو گرفتار کیا تھا، ملزمان اسکیم موڑ روڈپر بغیر ماسک کےگھوم رہےتھے، پولیس نے ملزمان کوماسک پہنا کرحوالات میں بند کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں کرونا وائرس کے مزید 4 ہزار نئے کیسز اور 100 اموات رپورٹ
واضح رہے کہ دو روز قبل اپنی پریس کانفرنس میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پنجاب میں ماسک پہننا لازمی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف کارروائی کی جائیگی۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کی تیسری لہر کی تباہ کاریاں جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹے میں مزید 4 ہزار سے زائد نئے کیسز اور 100 اموات رپورٹ ہوئیں ہیں۔