کراچی: گارمنٹس فیکٹری میں لگی آگ کو بجھا دیا گیا

0


کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں کپڑوں کی فیکٹری میں لگی آگ کو بجھا دیا گیا ہے۔ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق سائٹ کے علاقے میں میں کپڑے بنانے کے کارخانے میں جمعہ کی صبح آگ لگی۔ اس دوران آگ نے پہلی اور دوسری منرل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

امدادی آپریشن میں فائر بریگیڈ کی 3 گاڑیوں نے حصہ لیا اور آگ پر قابو پایا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی، تاہم آتشزدگی کے باعث بھاری مالیت کا کپڑا جل گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here