Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114 کراچی کے تاجروں کا وزیراعلیٰ ہاؤس پر دھرنے کا اعلان
کراچی کے تاجروں نے منگل کو شہر میں ریلی نکالنے اور وزیراعلیٰ ہاؤس پر دھرنا دینے کا اعلان کر دیا۔
کراچی میں آل سٹی تاجر اتحاد، فٹ وئیرایسوسی ایشن، لیاقت آباد تاجرالائنس، انجمن تاجران سندھ، سریناموبائل مارکیٹ تاجران سمیت دیگر نمائندہ تنظیموں کے عہدیداران نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے دھرنے کا اعلان کیا۔
تاجر رہنماؤں نے کہا کہ جمعہ کی رات کو ہمیں مختلف اداروں کی جانب سےتنگ کیا گیا مجبور ہوکر اعلان کررہےہیں،منگل کووزیراعلیٰ ہاؤس پردھرنادیں گے، احتجاج کریں گے اور وزیراعلیٰ ہاؤس کا گھیراؤ کیاجائے گا۔
تاجررہنماؤں کا کہنا تھا کہ اپنے اہلخانہ کےہمراہ وزریراعلیٰ ہاؤس پردھرنا دیں گے، منگل کی دوپہر12بجےپرامن ریلی نکالی جائےگی لیاقت آبادسےریلی کی صورت میں وزیراعلیٰ ہاؤس جائیں گے۔
واضح رہے کہ شہر قائد کی تاجر برادری نے ہفتے میں دو دن مارکیٹیں بند کرنے سے انکار کرتے ہوئے نئی شرط عائد کردی ہے۔
آل کراچی تاجر الائنس کے تاجر رہنماؤں نے ہفتے میں دو دن کاروبار بند کرنے کے حکومتی فیصلے کو بقیہ پانچ دن چوبیس گھنٹے کاروبار کھولنے سے مشروط کردیا۔
آل کراچی تاجر الائنس کے تاجروں نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ اگر دکانیں رات آٹھ بجے بند کروانی ہیں تو پھر ہفتے میں ایک تعطیل ہوگی۔