“کراچی کے امن میں افسران وجوانوں کا خون و پسینہ شامل ہے”

0


کراچی: ایڈیشنل آئی جی کراچی جاویدعالم اوڈھو کا کہنا ہے کہ پولیس شہدا نےکراچی کوامن کا گہوارہ بنانےکے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ دیا۔

تفصیلات کے مطابق یوم شہدائے پولیس کے موقع پر اے آر وائی نیوزسے گفتگو میں ایڈیشنل آئی جی جاویدعالم اوڈھو نے کہا کہ جب پولیس افسر یا اہلکار گھرسےنکلتا ہےتواسے کچھ پتہ نہیں ہوتا، اسے خبر نہیں ہوتی کہ آج کا دن کیا پیغام لائے گا؟

ایڈیشنل آئی جی نے کہا کہ کراچی میں امن کی فضا بظاہرایک روٹین لگتی ہے،شہر قائد کی امن بحالی میں افسران و جوانوں کا خون اور پسینہ شامل ہے۔

جاویدعالم اوڈھو نے اےآروائی نیوزسے گفتگو میں بتایا کہ پولیس شہدا نےکراچی کو امن کا گہوارہ بنانےمیں مدد کی، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کراچی پولیس کے نوسو دو افسران وجوان شہادت نوش کرچکے ہیں۔

یوم شہدائے پولیس کے موقع پر ایس ایس پی ایس آئی یو عارف عزیز نے بھی اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ جب والداوردو بھائیوں کودہشتگردوں نےشہید کیا تو زندگی کی خوشیاں چلی گئیں تھیں۔

انہوں نے کہا کہ زندہ قومیں ہمیشہ اپنے شہدا کو یاد رکھتی ہیں۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں آج یومِ شہدائے پولیس منایا جارہا ہے، جس کا مقصد وطن عزیز میں امن و استحکام اور عوام کے جان و مال کی حفاظت کے لیے اپنے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے پولیس جوانوں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here