Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
Todays News

کراچی کی بلوچ کالونی میں ایڈیشنل سیشن جج کو اہلخانہ سمیت لوٹ لیا گیا


کراچی : بلوچ کالونی میں ایڈیشنل سیشن جج کو اہلخانہ سمیت لوٹ لیا گیا ، واقعے کا مقدمہ 2 ملزمان کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں بڑھ گئیں ، بلوچ کالونی میں ملزمان ایڈیشنل سیشن جج نوید حسین اور ان کے اہلخانہ سے گن پوائنٹ پر موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان لوٹ فرار ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ تھانہ بلوچ کالونی میں2 ملزمان کے خلاف درج کرلیا گیا ، ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ 2مسلح ملزمان نےواردات کی اور موبائل فون چھین کرفرارہوئے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ مقدمہ درج کرکےملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں گھرسےنکلتے ہی شہری لٹ گیا، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے ، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 3موٹرسائیکلوں پر سوار5 ملزمان گلی سے گزر رہے تھے کہ شہری کو باہر کھڑا دیکھتے ہی رک گئے۔

مسلح ملزمان نے جامع تلاشی کےبعد شہری کاموبائل چھین لیا اور شہری سے موبائل لاک بھی کھلوا کر لے گئے ، ملزمان نے شناخت چھپانے کیلئے ماسک لگا رکھے تھے۔

Exit mobile version