Todays News

کراچی: ڈاکوؤں کی فائرنگ،باڈی بلڈرچیمپئن قتل


کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں دوران ڈکیتی ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے مزاحمت پر باڈی بلڈر چیمپئن کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ ہفتہ 6 فروری کی رات پیش آیا۔ مقتول باڈی بلڈر اسٹیٹ ایجنسی میں بیٹھا تھا کہ اس دوران ایک ڈاکو اندر داخل ہوا اور لوٹ مار شروع کردی۔

لوٹ مار میں مزاحمت پر فاروق رفیق نے ڈاکو کا سر بھی پھاڑ دیا تھا، تاہم ہاتھا پائی بڑھنے پر ڈاکوؤں نے ان پر فائرنگ سے جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

عینی شاہدین کے مطابق ڈاکوؤں کی تعداد 6 تھی، جو موٹر سائیکلوں پر سوار تھے۔ فائرنگ کے بعد ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ فاروق رفیق کراچی چیمپئن سمیت مسٹر سینٹرل بھی رہ چکے ہيں۔

Exit mobile version