Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
کراچی: ڈاکوؤں کا ہوٹل پر دھاوا، متعدد افراد قیمتی اشیا سے محروم
Abdul Rehman
کراچی: شہر قائد میں موبائل فون چھیننے کی سب سے بڑی واردات رونما ہوئی ہے، جہاں ڈاکو 30 سے زائد افراد سے موبائل چھین کر رفو چکر ہوگئے ہیں۔
شہر قائد کے باسی کہیں بھی محفوظ نہیں، کسی کو گھر کی دہلیز پر لوٹ کر قتل کردیا جاتا ہے تو کوئی سر راہ چلتے ڈاکوؤں کا نشانہ بن جاتا ہے، اب تو چائے خانے بھی محفوظ نہ رہے جہاں ڈاکوؤں نے درجن بھر افراد کو لوٹ لیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق تازہ ترین واقعہ کراچی کے پوش علاقے کریم آباد میں اس وقت پیش آیا جب درجن بھر سے زائد ہوٹل پر بیٹھے چائے پی رہے تھے کہ پانچ نقاب پوش ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر تمام افراد کو گھیرلیا اور، چائے پینے والوں سے موبائل فون اور قیمتی سامان لوٹ لیا۔
ملزمان نے اطمینان نے اپنی واردات پوری کی اور موٹر سائیکل پر باآسانی فرار ہوگئے، چھینے گئے موبائل فونز کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے۔
حسب روایت واقعہ رونما ہونے کے بعد پولیس جائے حادثے پر پہنچی اور عینی شاہدین سے ابتدائی پوچھ گچھ کے بعد نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے کارروائی کا آغاز کردیا۔