Todays News

کراچی پولیس کا کالی بھیڑوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع


کراچی : ایس ایچ او ماڈل کالونی انیس ابڑو کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، ایس ایچ او انیس ابڑو منشیات کا دھندہ کرتا تھا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے کالی بھیڑوں کےخلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا ، پولیس حکام نے بتایا کہ ایس ایچ او ماڈل کالونی انیس ابڑو کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ، ایس ایچ او انیس ابڑو منشیات کا دھندہ کرتا تھا۔

ڈی ایس پی سعود آباد کی جانب سے ماڈل کالونی تھانے میں چھاپہ مارا گیا ، چھاپےکےدوران ایس ایچ او کے کمرے سے آئس اور ہیروئن برآمد ہوئی جبکہ تھانے میں کھڑی منشیات فروش کی گاڑی بھی برآمد کی گئی۔

کراچی:ایس ایچ او نے چند روز قبل گاڑی سے منشیات پکڑی تھی اور منشیات فروخت کرنے کے لیے ڈیلنگ کر رہا تھا جبکہ چند روز قبل ایس ایچ او ،سب انسپکٹر کی ہوٹل پر پٹائی بھی ہوئی تھی۔

گزشتہ روز بھی ملیر میمن گوٹھ میں کرپٹ ایس ایچ او کے خلاف مقدمہ ہوا تھا ، میمن گوٹھ تھانے سے 20 قدم دورمنشیات کا منظم اڈہ چلایا جارہا تھا، ایس ایچ او ثاقب خان اور ٹیم کی جانب سے اڈے کو شیلٹر حاصل تھا

یاد رہے ایس ایس یوکمانڈوز کے دستے نے چھاپہ مارکر105ملزمان کوگرفتار کیا تھا ، جس کے بعد ایس ایچ او اور ہیڈ محرر کو معطل کر کے گرفتار کرلیا تھا جبکہ ڈی ایس پی کو معطل کردیا گیا تھا۔

Exit mobile version