کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9.23 فیصد تک پہنچ گئی

0


کراچی : شہر قائد میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9.23 فیصد تک پہنچ گئی ، ماہرین صحت نے ایک مرتبہ پھر ایس او پیز پر عمل درآمد کا مشورہ دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں کوویڈ مثبت شرح میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے ، محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ کیسز کی شرح 8.91فیصدسے بڑھ کر 9.23 فیصدہوگئی ہے، 1085مثبت کوروناکیسز سامنےآئے جبکہ 636مریض انتہائی نگہداشت میں زیر علاج ہیں۔

صوبہ سندھ میں او می کرون کیسز میں اضافے کا سلسلہ بڑھنے کے پیش نظر محکمہ صحت نے سخت اقدامات کا عندیہ دیا ہے، شہر میں تجارتی اور دیگر سرگرمیاں محدود بھی کی جاسکتی ہیں جبکہ تعلیمی سرگرمیوں کے حوالے سے فیصلہ آئندہ دو روز میں متوقع ہے۔.

اومی کرون کیسز کی شرح میں اضافے کو کنٹرول کرنے کیلئے ماہرین صحت نے ایک مرتبہ پھر ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے اور سماجی فاصلوں کے حصول پرعمل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

علاوہ ازیں کراچی میں اومی کرون مقامی سطح پر پھیلنے کے بعد بوسٹر ویکسین لگانے کا سلسلہ جاری ہے تاہم کراچی میں سردی کی شدت کے باعث مختلف مراکز میں ویکسین کی بوسٹر ڈوز اور معمول کی ویکسین لگانے والوں کی شرح میں کمی آئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here