کراچی میں ڈکیتی کی وارداتیں، فائرنگ سے ایک ہلاک 5 افراد زخمی

0


کراچی : شہر قائد میں ڈاکو ایک بار پھر بے قابو ہوگئے، جیکسن گلشن سکندر میں موبائل شاپ لوٹ لی جبکہ 35 لاکھ روپے چھیننے والے مسلح رہزنوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

اس حوالے سے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جیکسن گلشن سکندر میں3ڈاکوؤں نے موبائل شاپ میں لوٹ مار کی اور فرار ہوگئے، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج اےآروائی نیوز نے حاصل کرلی۔

پولیس کے مطابق ایک ملزم دکان میں داخل ہوا، ساتھی کے پہنچنے پر دکاندار کو پکڑلیا، دوران واردات دکان میں دو افراد آئے جنہیں ملزمان نے جانے کا کہا۔

موٹرسائیکل سوار ڈاکو واردات مکمل کرکے باآسانی فرار ہوگئے، علاوہ ازیں کراچی کے علاقے خالد بن ولید روڈ پر22نومبرکو ہونے والی ڈکیتی کے دوران مسلح ملزمان 35 لاکھ روپے کی رقم چھین کر فرار ہوگئے تھے۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق واقعے کا مقدمہ فیروز آباد تھانے میں درج کرلیا گیا ہے، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی۔

اس کے علاوہ عزیز بھٹی کے علاقے میں فائرنگ سے ایک ملزم ہلاک اور دو افراد زخمی ہوگئے، فائرنگ کرکے فرار ہونے والا ایک ملزم مقابلے میں مارا گیا۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزم کے قبضے سے نائن ایم ایم پستول برآمد جبکہ دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، گلشن اقبال میں فائرنگ کےواقعےمیں3افرادزخمی ہوئے۔

موٹر سائیکل سوار تین ملزمان نے مکینک کی دکان پر فائرنگ کی، دکان پر فائرنگ سے2 افراد زخمی ہوئے، ملزمان نے کچھ دور جا کر پھر فائر کئے جس سےایک شخص زخمی ہوا۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم ہلاک ہوا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here