کراچی : لانڈھی میں ڈکیتی دیکھنے پر ڈاکوؤں نے کالج جانے والے طالب علم کو گولی مار کر قتل کردیا گیا، نوجوان کو گردن پر گولی لگی جو جان لیوا ثابت ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ اورپولیس کےدعوے بیانات دھرے کےدھرے رہ گئے، کراچی میں ایک اور نوجوان ڈکیتی مزاحمت پر قتل کردیا گیا۔
کراچی کے علاقے لانڈھی چھتیس بی میں چھینی چھپٹی کی واردات ہورہی تھی کہ وہاں موجود عثمان نامی طالبعلم وارادت کی زد میں آگیا۔
عثمان کے دوست نے بتایا کہ فائرکی آوازآئی تو باہر بھاگا، دروازے پرعثمان پڑاہوا تھا پوچھا تواُس نے بتایا کہ ملزم موبائل فون چھین رہے میں نے صرف ان کودیکھا تھا۔
دوست کا کہنا تھاکہ صرف ڈکیتی ہوتےدیکھناپرگولی ماری ، جب تک اس کو اسپتال پہنچایا تو دم توڑ چکا تھا، جاں بحق عثمان فرسٹ ایئرکا طالبعلم تھا۔
پی ٹی آئی رہنما خرم شیرزمان نے لانڈھی میں ڈکیتی مزاحمت پرنوجوان کےقتل کی مذمت کرتے ہوئے متاثرہ خاندان سےتعزیت کا اظہار کیا۔
خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ کراچی کےلوگ مررہےہیں اوربلاول مارچ میں مگن ہیں، کراچی کے لوگوں کا دیا ٹیکس سیاست پر لٹایا جا رہا ہے۔