Todays News

کراچی میں ٹیسٹ میچ: 9دن کیلئے متعدد سڑکیں بند


پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کرکٹ میچ کی سیکورٹی سے متعلق ریہرسل کی گئی، نیشنل اسٹیڈیم آنے والے راستے بند کردیے گئے جس کے باعث شہر کے کئی مقامات پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر رہی۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہونے والے کرکٹ میچ کے حوالے سے سیکورٹی ریہرسل کا انعقاد گزشتہ روز ہوا جبکہ اس موقع پر نیو ٹاؤن، حسن اسکوائر، کارساز اورگلشن جمال سے نیشنل اسٹیڈیم جانے والے تمام راستے مکمل طور پر بند کردیے گئے۔

نیشنل اسٹیڈیم جانے والے راستوں پر بندش کے باعث راشد منہاس روڈ، یونیورسٹی روڈ سمیت شارع فیصل پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہے۔

واضح رہے کہ شہر قائد میں جنوبی افریقہ اور پاکستان کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل نیشنل اسٹیڈیم سے ڈالمیا، یونیورسٹی روڈ سے شاہ سلیمان روڈ اور آغا خان اسپتال جانے والے راستے 21جنوری بروز جمعرات (آج) سے 30 جنوری تک صبح ساڑھے 11بجے سے شام ساڑھے 6بجے تک بند رہے گا۔ شہری آمد و رفت کیلیے کے متبادل راستوں کا انتخاب کرسکتے ہیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26جنوری کو کراچی کے تاریخی  میں کھیلا جائے گا۔

یاد رہے کہ سن1995 سے اب تک دونوں ممالک کے درمیان11ٹیسٹ سیریز کھیلی جاچکی ہیں۔ جس میں جنوبی افریقہ نے 7میں کامیابی حاصل کی جبکہ پاکستان صرف مصباح الحق کی قیادت میں صرف ایک سیریز میں کامیابی حاصل کرسکا ہے۔

Exit mobile version