کراچی میں اومیکرون کے بڑھتے کیسز، محکمہ صحت ٹاسک فورس کا ہنگامی اجلاس طلب

0


کراچی : شہر قائد میں اومیکرون کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر محکمہ صحت ٹاسک فورس کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا، جس میں اہم سفارشات تیار کرکے وزیراعلیٰ کوبھجوائی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت سندھ نے کراچی میں اومیکرون کے تیزی سے پھیلاؤ کے پیش نظر ٹاسک فورس کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ، محکمہ صحت سندھ ٹاسک فورس کا ہنگامی اجلاس آج دوپہرہوگا۔

اجلاس میں اومیکرون کے بڑھتے کیسز پر طبی ماہرین سے تفصیلی تبادلہ خیال ہوگا اور کیسز پر اہم سفارشات تیار کرکے وزیراعلیٰ کوبھجوائی جائیں گی۔

خیال رہے کراچی میں کورونا کا پھیلاؤ خطرناک صورت اختیار کرتا جا رہا ہے ، شہر میں ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح اٹھارہ فیصد سے بڑھ گئی۔

محکمہ صحت حکا م کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز 4469 ٹیسٹ کئے گئے، جس میں 805 ٹیسٹ مثبت آئے جبکہ گزشتہ روز کورونا کیسز کی شرح 15.52 فیصد تھی۔

حکام کے مطابق کوویڈ کے مثبت کیسز کی شرح میں تیزی سے اضافہ سامنے آرہا ہے، جس کیلئے ضروری ہے کہ پہلی او دوسری ڈوز کے حامل افراد بوسٹر ڈوز لگوائیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here