کراچی میں آج تیز ہواؤں کے ساتھ بوندا باندی کی پیشگوئی
Abdul Rehman
کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج تیز ہواؤں کےساتھ بونداباندی کی پیشگوئی کردی ہے ، تاہم سمندری ہوائیں بحال ہونے سے درجہ حرارت میں کمی آگئی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں سمندری ہوائیں بحال ہونے سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور درجہ حرارت میں کمی واقع ہوئی ، محکمہ موسمیات نے آج شہر میں تیز ہواؤں کے ساتھ بوندا باندی کاامکان ظاہر کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج بھی مطلع گرم اور خشک رہے گا ،شہرکاموجودہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ، جبکہ 29 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسےہوائیں چل رہی ہیں اور ہوامیں نمی کا تناسب 53 فیصد ہے۔
گذشتہ روز صوبائی ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی نے کر اچی میں آندھی اوربارش سےنقصانات کےاعدادوشمارجاری کئے تھے ، جس میں بتایا تھا کہ آندھی اوربارش میں خاتون اور بچے سمیت4 افرادجاں بحق ہوئے ، اموات ضلع کیماڑی کےعلاقوں میں ہوئیں۔
صوبائی ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ ضلع وسطی میں2افرادزخمی ہوئے اور آندھی کےنتیجےمیں کراچی میں 7مکانات کوجزوی نقصان پہنچا۔