Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114 کراچی میں آئندہ 3 روز ….. محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی
کراچی : شہرقائد میں گرمی نے ڈیرے ڈال دیے، محکمہ موسمیات نے آئندہ تین روز تک درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی پیش گوئی کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر نے پیشگوئی کی ہےمحکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ گرمی کا پارہ تین روز کے دوران 35 سے 38 کے درمیان رہے گا جبکہ رات سے صبح شمال مغربی اورشام میں جنوب مغربی ہوا چلنے کا امکان ہے۔
سمندری ہوائیں معطل ہونے کے باعث گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا ، رات میں کم سے کم درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
شہرکاموجودہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کا تناسب27 فیصد ہے جبکہ 23 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔
دوسری جانب ملک میں آج بھی کہیں ہلکی تو کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران کوئٹہ، لاہور، اسلام آباد اور پشاور سمیت مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی تو کہیں گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ کہ تین روز کے دوران شہر میں مطلع گرم اورخشک رہنے کی توقع ہے۔