کراچی: ملک بھر سے جانوروں کی بڑی کھیپ مویشی منڈی پہنچ گئی

0


کراچی: صوبہ بلوچستان، خیبر پختونخوا اور پنجاب سمیت ملک کے مختلتف علاقوں سے جانوروں کی بڑی کھیپ ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق سپر ہائی وے مویشی منڈی کے مارشیلنگ ایریا میں قربانی کے جانوروں سے لدے ٹرکوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ مکینوں، بیوپاریوں اور شہریوں کی حفاظت کے لیے سیکیورٹی اہلکار24گھنٹے الرٹ ہیں۔

مویشیوں اور بیوپاریوں کو24گھنٹے پانی فراہمی یقینی بنانے کے لیے پانی ذخیرہ ٹینک کی تعمیر کی گئی ہے۔ ترجمان مویشی منڈی یاور رضا چاولہ کا کہنا ہے کہ ٹینک میں بیک وقت ہزاروں ٹن لیٹرپانی ذخیرہ کیا جاسکے گا، پانی کے ڈرم کی قیمت گزشتہ سال کی طرح 2500 مقرر کی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ڈرم میں پہلےزیادہ 165کے بجائے 210لیٹر پانی رکھنے کی گنجائش، ہرسال کی طرح رواں برس بھی 6لاکھ سے زائدقربانی کےجانوروں کی گنجائش ہے۔

یاور رضا کا کہنا تھا کہ مویشی منڈی سے متصل رہائشیوں کو ہرممکن سہولت اور سیکیورٹی فراہم کردی، صحافیوں کی سہولت کے لیے میڈیا سینٹر کا قیام بھی عمل میں آچکا ہے، میڈیا کی گاڑیوں کا داخلہ فری ہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here