Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
کراچی :فیس نہ دینے پر طالبہ سے اسکول انتظامیہ کی مبینہ بدسلوکی کا مقدمہ درج
Abdul Rehman
کراچی : ناظم آباد میں فیس نہ دینے پر ساتویں جماعت کی طالبہ سے اسکول انتظامیہ کی مبینہ بدسلوکی کا مقدمہ درج کرلیا گیا،مقدمہ حبس بے جا اور دھمکیاں دینے کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ناظم آباد نمبر ایک میں نجی اسکول میں ایک واقعہ پیش آیا، جہاں اسکول انتظامیہ نے فیس نہ دینےپرساتویں جماعت کی طالبہ سے مبینہ بدسلوکی کی.
طالبہ نے بتایا کہ بریک بند کرکے لنچ کرنے سے بھی روک دیا گیا اور چھٹی ہونے سے ایک پیریڈ پہلے الگ کلاس میں اکیلا بٹھانے کے بعد میرا بیگ بھی چھین لیا گیا۔
متاثرہ طالبہ اپنے والد کے ہمراہ رضویہ تھانے پہنچ گئی اور اسکول انتظامیہ کے خلاف تھانے میں درخواست جمع کرادی۔
اسٹوڈنٹس پیرینٹس ایسوسی ایشن نے ایس ایس پی سے نوٹس لینے کی اپیل کی ، ایس ایس پی ملک مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کے مطابق طالبہ کی 4 ماہ کی فیس بقایا تھی، اسکول انتظامیہ سےبات کی ہے آپس میں معاملہ حل کریں، پھر بھی معاملہ حل نہ ہوا تودرخواست گزار کامقدمہ درج کیا جائے گا۔
بعد ازاں ساتویں جماعت کی طالبہ سے اسکول انتظامیہ کی مبینہ بدسلوکی کامقدمہ درج کرلیا گیا ، رضویہ تھانے میں طالبہ کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیاگیا۔
مقدمہ حبس بے جا اور دھمکیاں دینے کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ، ایف آئی آر میں مؤقف اختیار کیا گیا چندماہ کی بیٹی کی اسکول فیس باقی تھی، اسکول انتظامیہ سےہرماہ فیس کے ساتھ بقایا فیس لینے کی درخواست کی۔
مقدمے میں کہا گیا 18 مارچ کو بچی کواسکول ٹائم میں کلاس سےباہر کھڑا رکھا گیا، چھٹی سے ایک گھنٹہ پہلے الگ بچی کوکمرے میں بند کردیاگیا، میری بیٹی کا اسکول بیگ ضبط کرلیا گیا۔
والد کی جانب سے درخواست میں کہا گیا اسکول گئےتو نہ صرف دھمکیاں دی بلکہ دونوں کو دھکے دے کر نکال دیاگیا، اسکول کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔