کراچی: شہر قائد کے علاقے سول لائن کی عمارت میں آگ لگ گئی ہے، عمارت میں مختلف کمپنیوں کے دفاتر موجود ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے سول لائن میں آتشزدگی کا واقعہ رونما ہوا ہے جہاں ایک کثیر منزلہ عمارت میں آگ لگ گئی ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق عمارت میں کئی دفاتر موجود ہیں، واقعے کے فوری بعد فائر بریگیڈ کو طلب کرلیا گیا ہے اور عمارت میں موجود افراد کو محفوظ مقام کی جانب نکالنے کے لئے امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق آتشزدگی کے باعث کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے، آگ بھجانے کے لئے کارروائیاں جاری ہیں، فوری طور پر آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہے۔
امدادی ٹیموں نے جائے حادثے کی جگہ سے غیر متعلقہ افراد کو داخل ہونے سے روک دیا ہے۔