کراچی :خاتون میں اومی کرون ویرینٹ کی تصدیق: کیا لاک ڈاؤن لگنے جارہا ہے؟

0


کراچی: ڈپٹی کمشنرایسٹ آصف جان کا کہنا ہے کہ اومی کرون ویرینٹ سے متاثرہ خاتون جس عمارت میں رہتی ہیں وہاں ایک اور کورونا کیس آیا ہے تاہم ابھی ڈسٹرکٹ ایسٹ میں لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ نہیں کیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی خاتون میں اومی کرون ویرینٹ کی تصدیق کے بعد متعلقہ حکام کا اہم اجلاس ہوا ، جس میں حکام نے کہا کہ مہرالنساجس عمارت میں رہتی تھی اس میں لاک ڈاؤن لگایا جاسکتا ہے، خاتون سولجربازار کے علاقے میں رہتی تھی۔

اجلاس میں حکام نے بتایا کہ انسداد پولیو مہم میں پولیوسے بچاؤ کیساتھ کورونا ویکسین لگانے پربھی غورکررہے ہیں۔

بعد ازاں ڈپٹی کمشنرایسٹ آصف جان نے اےآروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ڈسٹرکٹ ایسٹ میں لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ نہیں کیا، مہر النسا جس عمارت میں رہتی ہیں وہاں ایک اور کورونا کیس آیا ہے، اس کا سیمپل بھی اسلام آباد بھیجا ہے، فی الحال خطرے کی بات نہیں۔

ڈپٹی کمشنرایسٹ کا کہنا تھا کہ خاتون کےجاننےوالے،اطراف میں ایک ہزارافرادکےسیمپل لیے ، ان تمام سیمپل کارزلٹ نیگیٹوآیاہے، کہیں اسمارٹ لاک ڈاؤن نہیں لگارہے۔

یاد رہے گذشتہ روز قومی ادارہ صحت نے پاکستان میں پہلے اومی کرون ویرینٹ کیس کی تصدیق کی تھی ، ترجمان این آئی ایچ کی جانب سے کہا گیا تھا کہ کراچی سے موصول سیمپل میں اومی کرون پایا گیا تاہم دیگردوافراد میں اومی کرون کےشواہد نہیں ملے۔

ذرائع این آئی ایچ نے بتایا تھا کہ اومی کرون پازیٹو 65 سالہ خاتون نے ویکسی نیشن نہیں کرائی تھی، اومی کرون پازیٹو مریضہ 8 دسمبر سے گھر پر آئسولیشن میں ہیں، متاثرہ خاتون کراچی کےآغاخان اسپتال میں زیرعلاج رہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here